ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش؛نشیبی علاقوں میں پانی بھرگیا؛ عام زندگی متاثر

بنگلور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش؛نشیبی علاقوں میں پانی بھرگیا؛ عام زندگی متاثر

Mon, 06 Jun 2022 19:40:40    S.O. News Service

بنگلور 6 جون (ایس او نیوز) شہر میں کچھ دنوں سے وقفہ وقفہ سے بارش جاری تھی، مگر اتوار کی شام کو شروع ہونے والی بارش آج پیر کو جاری رہنے کے نتیجے میں  نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا جس سے عام زندگی متاثر رہی۔

اتوار کی صبح سے دوپہر تک کئی علاقوں میں گرمی رہی۔ دوپہر کے بعد آسمان  ابر آلود رہا، مگر  شام کو جب  بارش شروع ہوئی تو زور پکڑتی چلی گئی۔ وجئے نگر، راجہ جی نگر، بسویشورا نگر، یشونت پور، مہالکشمی لے آؤٹ، ملیشورا، شیشادری پورہ، آر ٹی نگر، گاندھی نگر، میجسٹک، شانتی نگر، لال باغ، ولسن گارڈن، کورامنگلا، مڈیوال، ایچ ایس آر لے آوٹ سمیت اطراف کے علاقوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایم جی روڈ، اشوک نگر، شیواجی نگر، السور، اندرا نگر، ہنّور اور بانسواڑی میں بھی بارش ہوئی ہے۔

شہر میں گذشتہ  چند دنوں سے جاری  بارش  کے بعد اتوار شام کو شروع ہونے والی مسلسل بارش  سے  کچھ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی نظر آئیں۔  بی بی ایم پی  کا  عملہ رات سے ہی   پانی جمع ہونے والے علاقوں میں  پانی صاف کرتے ہوئے پائے گئے۔ بی بی ایم پی ہیلپ لائن عملے نے بتایا کہ بارش سے کسی طرح کے نقصان کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔


Share: